حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 399 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 399

399 بٹالوی صاحب اور دیگر منکرین کو چالیس روز میں آسمانی نشان اور اسرار غیب دکھلانے کے مقابلہ کی دعوت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تمام منکرین کو عمومی طور پر اور مولوی محمد حسین بٹالوی کو خصوصی طور پر چالیس روز میں آسمانی نشان اور اسرار غیب دکھلانے کے مقابلہ کی دعوت دیتے ہوئے فرمایا۔”جو لوگ مجھے مفتری اور اپنے تئیں صاف اور متقی قرار دیتے ہوں میں ان کے مقابل پر اس طرز فیصلہ کیلئے راضی ہوں کہ چالیس دن مقرر کئے جائیں اور ہر ایک فریق اعملوا على مكانتكم اني عامل پر عمل کر کے خدا تعالیٰ سے کوئی آسمانی خصوصیت اپنے لئے طلب کرے۔جو شخص اس میں صادق نکلے اور بعض مغیبات کے اظہار میں خدائے تعالیٰ کی تائید اس کے شامل حال ہو جائے وہی سچا قرار دیا جائے۔اے حاضرین اس وقت اپنے کانوں کو میری طرف متوجہ کرو کہ میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر حضرت مولوی محمد حسین صاحب چالیس دن تک میرے مقابل پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کر کے وہ آسمانی نشان یا اسرار غیب دکھلا سکیں جو میں دکھلا سکوں تو میں قبول کرتا ہوں کہ جس ہتھیار سے چاہیں مجھے ذبح کر دیں اور جو تاوان چاہیں میرے پر لگا دیں۔دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔“ الحق مباحثہ لدھیانہ۔روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۲۴)