حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 398
398 الہام سے میرا مقابلہ کریں اور اگر کسی حملہ کو اب اٹھا رکھیں تو وہ نامراد ہیں اور خدا فرماتا ہے کہ میں ان سب کو شکست دوں گا اور میں اس کا دشمن بن جاؤں گا جو تیرا دشمن ہے اور وہ فرماتا ہے کہ اپنے اسرار کے اظہار کے لئے میں نے تجھے ہی برگزیدہ کیا ہے اور زمین اور آسمان تیرے ساتھ ہے جیسا کہ میرے ساتھ۔اور تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میرا عرش“ تجلیات الہیہ۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۳۹۸) روحانی امور میں مقابلہ کی دعوت - حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مخالف علماء کو روحانی امور اور تائیدات سماوی میں مقابلہ کی دعوت دیتے ہوئے فرمایا۔افسوس کہ ہماری قوم کے مولوی اور علماء یوں تو تکفیر کے لئے بہت جلد کاغذ اور قلم دوات لے کر بیٹھ جاتے ہیں لیکن ذرہ سوچتے نہیں کہ کیا یہ ہیبت اور رعب باطل میں ہوا کرتا ہے کہ تمام دنیا کو مقابلہ کے لئے کہا جائے اور کوئی سامنے نہ آسکے کیا وہ شجاعت و استقامت جھوٹوں میں بھی کسی نے دیکھی ہے جو ایک عالم کے سامنے اس جگہ ظاہر کی گئی۔اگر انہیں شک ہے تو مخالفین اسلام کے جسقدر پیشوا اور واعظ اور معلم ہیں ان کے دروازہ پر جائیں اور اپنے ظنون فاسدہ کا سہارا دے کر انہیں میرے مقابلہ پر روحانی امور کے موازنہ کے لئے کھڑا کریں۔پھر دیکھیں کہ خدائے تعالیٰ میری حمایت کرتا ہے یا نہیں۔“ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحہ ۱۵۷ح)