حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 373
373 لاله شرمیت اور لالہ ملا وامل کو دعوت مباہلہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب ”قادیان کے آریہ اور ہم میں اپنی بعض پوری ہونے والی پیشگوئیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ لالہ شرمیت اور لالہ ملا وامل ان تمام پیشگوئیوں کے پورا ہونے کے عینی گواہ ہیں۔اگر وہ انکار کرتے ہیں تو وہ دونوں میرے مقابل پر بطور مباہلہ قسم کھا ئیں۔چنانچہ اس سلسلہ میں آپ تحریر فرماتے ہیں۔یہ چند پیشگوئیاں بطور نمونہ میں اس وقت پیش کرتا ہوں اور میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ سب بیان صحیح ہے۔اور کئی دفعہ لالہ شرمیت سن چکا ہے۔اور اگر میں نے جھوٹ بولا ہے تو خدا مجھ پر اور میرے لڑکوں پر ایک سال کے اندر اس کی سزا نازل کرے۔آمين و لعنة الله علی الکاذبین۔ایسا ہی شرمیت کو بھی چاہئے کہ میری اس قسم کے مقابل پر قسم کھاوے اور یہ کہے کہ اگر میں نے اس قسم میں جھوٹ بولا ہے تو خدا مجھ پر اور میری اولاد پر ایک سال کے اندر اس کی سزا وارد کرے۔آمین ولعنة الله على الكاذبين۔ایسا ہی ملا وامل کو چاہئے کہ چند روزہ دنیا سے محبت نہ کرے اور اگر ان بیانات سے انکاری ہے تو میری طرح قسم کھاوے کہ یہ سب افترا ہے اور اگر یہ باتیں سچ ہیں تو ایک سال کے اندر میرے پر اور میری تمام اولاد پر خدا کا عذاب نازل ہو۔آمین ولعنة الله على الكاذبين۔“ ( قادیان کے آریہ اور ہم۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۴۴۲ ۴۴۳ ) سردار جندرسنگھ کو قسم کھانے کا چیلنج حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ۱۸۹۵ء میں ”ست بچن “ کتاب لکھی۔اس کتاب میں