حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 284 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 284

284 خاکسار احقر العباد غلام احمد عفی اللہ عنہ شہادت گواہان حاضر الوقت ہم لوگ جن کے نام نیچے درج ہیں اس معاہدہ فریقین کے گواہ ہیں۔ہمارے روبرو ساہوکاران قادیانی کے نام اوپر درج ہیں اپنے خط کے مضمون کو حلفاً تصدیق کیا اور اسی طرح مرزا غلام احمد صاحب نے بھی گواه شد گواه شد گواه شد میر عباس علی لودھیانوی فقیر عبد اللہ سنوری شہاب الدین تھہ غلام نبی معاہدہ کا انجام ( از مجموعه اشتہارات جلد ا صفحه ۹۴) قادیان کے ہندؤوں کی درخواست پر حضرت مسیح موعود اور ان کے درمیان ایک سال میں نشان نمائی کا جو معاہدہ ہوا وہ قائم نہ رہ سکا۔اور بعض ممبران آریہ سماج نے اس معاہدہ کو فسخ کرا دیا۔چنانچہ مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب نے اس معاہدہ کے متعلق لکھا کہ :۔خاص کر مسکن مؤلف ( قادیان ضلع گرداسپورہ) کے ساکنین ہنود نے کسی قدر شرط مؤلف کو مانا اور اس باب میں ایک معاہدہ لکھ دیا تھا جو متعد داخباروں ( وزیر ہند وغیرہ) میں مشتہر ہو چکا ہے مگر آخر وہ معاہدہ بھی قائم نہ رہا۔بعض ممبران آریہ سماج نے اس معاہدہ کو فسخ کر دیا۔اب اُن کے خط واشتہار کے جواب سے ہر طرف سے سکوت ہے۔جس سے جانبہین کے لوگ مختلف نتائج نکال رہے ہیں۔اشاعت السنہ نمبرے جلد نمبر ۸ صفحه ۱۷۸)