حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 279 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 279

279 کرتے رہیں گے اور بعد پوری ہونے کسی الہامی پیشگوئی کے اس پیشگوئی کی سچا کی کی نسبت اپنی شہادت چند اخباروں میں شایع کرا دیں گے اور مرزا صاحب کی طرف سے یہ عہد ہوا ہے کہ وہ تاریخ مقررہ سے ایک سال تک ضرور کوئی نشان دکھلاویں گے۔اس لئے قرین مصلحت معلوم ہوا کہ دونوں تحریر میں جو بطور اقرار کے باہم ہندو صاحبان و مرزا صاحب کے ہوتی ہیں شایع کی جائیں۔سو ہم یہ نیت اشاعت عام و اطلاع یابی ہر ایک طالب حق کے وہ دونوں تحریریں دونوں صاحبوں سے لے کر شایع کرتے ہیں اور بشرط زندگی یہ بھی وعدہ کرتے ہیں کہ ہم خود گواہ رویت بن کر اس سالانہ کارروائی سے خبر گیراں رہیں گے اور بعد گزرنے پورے ایک سال کے یا سال کے اندر ہی جیسی صورت ہو جو نتیجہ ظہور میں آئے گا اسی طرح وہ بھی اپنی ذاتی واقفیت کی رو سے شائع کریں گے تاکہ حق کے بچے طالب اس سے نفع اٹھا ئیں اور پبلک کے لئے منصفانہ رائے ظاہر کرنے کا موقع ملے اور روز کے جھگڑوں کا خاتمہ ہو۔راقم خاکسار شر میب رائے ممبر آریہ سماج قادیان ضلع گورداسپور پنجاب از حیات احمد جلد دوم نمبر ۳ صفحه ۱۳۲،۱۳۱) ساہوکاران و دیگر ہند و صاحبان قادیان کا خط بنام مرزا صاحب مخدوم و مکرم مرز اغلام صاحب سلمہ بعد ماجب بکمال ادب سے عرض کی جاتی ہے کہ جس حالت میں آپ نے لنڈن اور امریکہ تک اس مضمون کے رجسٹری شده خط بھیجے ہیں کہ جو طالب صادق ہو ایک