حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 215 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 215

215 پنڈت اور عیسائیوں کے پادری داخل ہیں چُپ رہے، تو ثابت ہو جائے گا کہ یہ سب لوگ جھوٹے ہیں اور ایک دن آنے والا ہے جو قادیان سورج کی طرح چمک کر دکھلا دے گی کہ وہ ایک بچے کا مقام ہے۔“ دافع البلاء۔روحانی خزائن جلد ۱۸۱۔صفحہ ۲۳۱،۲۳۰) البتہ اگر شک ہے تو یہ طریق ہو سکتا ہے کہ جیسا کہ میں نے خدا سے الہام پا کر ایک گروہ انسانوں کیلئے جو میرے قول پر چلنے والے ہیں عذاب طاعون سے بچنے کیلئے خوش خبری پائی ہے اور اس کو شائع کر دیا ہے۔ایسا ہی اگر اپنی قوم کی بھلائی آپ لوگوں کے دل میں ہے تو آپ لوگ بھی اپنے ہم مذہبوں کیلئے خدا تعالیٰ سے نجات کی بشارت حاصل کریں کہ وہ طاعون سے محفوظ رہیں گے اور اس بشارت کو میری طرح بذریعہ چھپے ہوئے اشتہاروں کے شائع کریں تا لوگ سمجھ لیں کہ خدا آپ کے ساتھ ہے۔بلکہ یہ موقعہ عیسائیوں کیلئے بھی بہت ہی خوب ہے۔وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ نجات مسیح سے ہے پس اب ان کا بھی فرض ہے کہ ان مصیبت کے دنوں میں عیسائیوں کو طاعون سے نجات دلا دیں ان تمام فرقوں سے جس کی زیادہ سنی گئی وہی مقبول ہے۔اب خدا نے ہر ایک کو موقعہ دیا ہے کہ خواہ مخواہ زمین پر مباحثات نہ کریں۔اپنی قبولیت بڑھ کر دکھلا دیں تا طاعون سے بھی بچیں اور ان کی سچائی بھی کھل جائے۔بالخصوص پادری صاحبان جو دنیا اور آخرت میں مسیح ابن مریم کو ہی منجی قرار دے چکے ہیں۔وہ اگر دل سے ابن مریم کو دنیا و آخرت کا مالک سمجھتے ہیں تو اب عیسائیوں کا حق ہے کہ اُن کے کفارہ سے نمونہ نجات دیکھ لیں۔“ کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۹)