حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 182 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 182

182 گو تھا۔پس اگر اس آزمائش کے ساتھ راضی ہو اور اس میدان کیلئے تیار ہو تو بھلے مانسوں کی طرح ہمیں خبر دے اور چاہئے کہ اس قصد کو یقین کرنے والوں کی طرح اخباروں میں شائع کر دے۔پیر مہر علیشاہ کو عربی دانی میں مقابلہ کی دعوت پیر مہرعلی شاہ گولڑوی نے اپنی کتاب ”سیف چشتیائی“ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی فصیح و بلیغ عربی زبان میں لکھی گئی کتاب اعجاز مسیح کی عربی زبان پر تنقید کرتے ہوئے اس کی غلطیاں نکالنے کی ناکام کوشش کی۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیر صاحب کو پہلے اپنی عربی دانی ثابت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے یہ اعلان فرمایا کہ اگر پیر صاحب پہلے کوئی عربی فرمایا 66 رسالہ لکھ کر اپنی عربی دانی ثابت کریں تو بعد میں ان کو اعجاز مسیح “ کی عر بی غلطیاں ثابت کرنے پر فی غلطی پانچ روپیہ انعام دینے کا وعدہ کرتے ہوئے فرمایا: ”ہم نے کئی مرتبہ یہ بھی اشتہار دیا کہ تم ہمارے مقابلہ پر کوئی عربی رسالہ لکھو پھر عربی زبان جاننے والے اس کے منصف ٹھہرائے جائیں گے۔پھر اگر تمہارا رسالہ فصیح بلغ ثابت ہوا تو میرا تمام دعوی باطل ہو جائے گا اور میں اب بھی اقرار کرتا ہوں کہ بالمقابل تفسیر لکھنے کے بعد اگر تمہاری تفسیر لفظاً ومعنا اعلیٰ ثابت ہوئی تو اس وقت اگر تم میری تفسیر کی غلطیاں نکالوتو فی غلطی پانچ رو پہ انعام دوں گا۔اسے بھلے آدمی پہلے اپنی عربی دانی ثابت کر پھر میری کتاب کی غلطیاں نکال اور فی غلطی ہم سے پانچ روپیہ لے اور بالمقابل عربی رسالہ لکھ کر میرے اس کلامی معجزہ کا باطل ہونا دکھلا۔افسوس کہ دس برس کا عرصہ گذر گیا کسی نے شریفانہ طریق سے میرا مقابلہ نہیں کیا“ ( نزول مسیح۔روحانی خزائن نمبر ۱۸ صفحه ۴۴۱،۴۴۰ )