حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 173 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 173

173 صلی اللہ علیہ وسلم کو کیفیت روح سےکچھ خبر نہ تھی مگر وید کے چاروں رشیوں کی خبر تھی تو اس بات کا تصفیہ نہایت سہل اور آسان ہے۔وہ یہ ہے کہ ماسٹر صاحب مقابلہ کرنے کے وعدہ پر ہم کو اجازت دیں تاہم علم روح کو جو قرآن شریف میں لکھا ہے جس سے معرفت کا ملہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کمالیت قرآن شریف ثابت ہوتی ہے ایک مستقل رسالہ میں مرتب کر کے بحوالہ آیات قرآنی شائع کر دیں اور جب یہ رسالہ ہماری طرف سے چھپ کر شائع ہو جائے تو اس وقت ماسٹر صاحب پر واجب و لازم ہوگا کہ اس کے مقابل پروید کی شرتیوں کے ساتھ ایک رسالہ مرتب کریں جس میں روح کے بارے میں وید کی فلاسفی بیان کی گئی ہو کہ وہ کیونکر غیر مخلوق اور خدا کی طرح قدیم اور خدا سے الگ چلی آتی ہے اور اس کے خواص کیا کیا ہیں مگر ہم دونوں فریقوں پر لازم ہوگا کہ اپنی اپنی کتاب سے باہر نہ جائیں اور کوئی خود تراشیدہ خیال پیش نہ کریں بلکہ وہی بات پیش کریں جو اپنی کتاب الہامی نے پیش کی ہے اور اس آیت یا شرقی کو بہ پتہ خاص معہ ترجمہ لکھ بھی دیں تا کہ ناظرین رائے لگاسکیں کہ آیا وہ بات اس سے نکلتی ہے یا نہیں۔سو اگر اس شرط سے ماسٹر صاحب مقابلہ کر دکھائیں یا کوئی اور شخص جو آریوں کے ممتاز علماء میں سے ہو تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ ایسے شخص کو خواہ ماسٹر صاحب ہوں یا منشی اندر من صاحب مراد آبادی یا منشی جیوند اس صاحب سیکرٹری آریہ سماج لاہور یا کوئی اور صاحب جو اس گروہ میں مسلّم العلم ہوں سو روپیہ نقد انعام دوں گا سرمه چشم آریہ روحانی خزائن نمبر ۲ صفحہ ۷ ۱۷ تا ۱۸۰) قرآن کریم کے بالمقابل وید سے بہشت میں وصال الہی اور لذات روحانی کا ذکر ثابت کرنے پر لالہ مرلید ھر کوسورو پیدا انعام دینے کا چیلنج دیتے ہوئے فرمایا:۔اور اگر ماسٹر صاحب کا اعتراض سے یہ مطلب ہے کہ اسلامی بہشت میں صرف