حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 149
149 ۳۔ابن خلقان نے وفیات الاعیان“ پر ایک روایت درج کی ہے کہ:۔عبید اللہ مہدی کو دوسرے یا تیسرے سال الیع نے جو سلجامہ کا حاکم تھا قید خانہ میں قتل کر دیا تھا اور پھر ایک شیعہ نے بعد میں جھوٹ موٹ ایک دوسرے آدمی کو عبید اللہ قرار دے دیا۔۶۔بیان بن سمعان یہ نہ مدعی وحی ، نہ مدعی الہام اور نہ مدعی نبوت ہے۔ہاں اس کے بعض واہیات قسم کے عقائد تھے مگروہ ” تقول “ کی آیت کے ماتحت کسی طرح نہیں آ سکتا۔یہاں پر تو سوال صرف تقول على الله “ ہے نہ کہ غلط عقائد رکھنے کا۔امام ابن تیمیہ منہاج السنہ میں اس کے غلط خیالات کا ذکر کرنے کے بعد لکھتے ہیں کہ :۔فقتله خالد بن عبدالله القسرى۔یعنی اس کے غلط عقائد کے باعث عبداللہ قسری نے اسے قتل کر دیا۔منہاج السنہ جلد اصفحه ۲۳۸ طبع اولی مطبوعہ مصر ۱۳۲۱ھ ) ے۔مقنع مقتنع ۱۵۹ھ میں ظاہر ہوا اور ۱۶۲ھ میں چار سال بعد اس نے خود زہر کھا کر خود کشی کر لی اور اس کا سر قلم کیا گیا۔( تاریخ کامل ابن الاثیر جلد 4 صفحہ ۱۹) پس ایسے شخص کی نظیر پیش کرنا بہت بڑی حماقت کے مترادف ہے۔۔ابوالخطاب الاسدی ا۔یہ مدعی الوہیت تھا نہ کہ مدعی الہام یا مدعی نبوت ۲۔وہ قتل ہوا۔چنانچہ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ اپنی کتاب منہاج السنہ میں اس کے متعلق لکھتے