چالیس جواہر پارے — Page 69
69 60 فرمایا ہے جس کے ذریعہ وہ بہت جلد اپنے گناہوں پر غلبہ پاسکتے ہیں۔حق یہ ہے کہ جھوٹ ایک بد ترین اور ذلیل ترین قسم کا گناہ ہے اور ہر شریف انسان کا فرض ہے کہ اخلاقی گناہوں میں سب سے پہلے جھوٹ پر غلبہ پانے کی کوشش کرے۔لیکن ضمنا یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ جھوٹ نہ بولنے کی تعلیم سے یہ مراد ہرگز نہیں کہ ہر حال میں سچی بات بلا ضرورت بیان کر دی جائے بلکہ مراد صرف یہ ہے کہ جو بات بیان کی جائے وہ بہر حال سچی اور جھوٹ کی آمیزش سے پاک ہونی چاہیے۔ورنہ بسا اوقات قومی یا خاندانی یا ذاتی مصالح بعض باتوں میں راز داری کے متقاضی ہوتے ہیں اور راز داری ہر گز راست گفتاری کے خلاف نہیں۔