چالیس جواہر پارے

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 124 of 178

چالیس جواہر پارے — Page 124

124 30 سچی توبہ گناہ کو مٹادیتی ہے عنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ القَانِبُ من اللذي كَمَن لا ذَلبَ لَهُ۔(سنن ابن ماجه کتاب الزهد باب ذكر التوبة) ترجمہ: ابو عبیدہ بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلى الم فرماتے تھے کہ گناہ سے توبہ کرنے والا شخص ایسا ہو تا ہے کہ گویا اس نے گناہ کیا ہی نہیں۔تشریح تو بہ کا فلسفہ نہ صرف انسان کی روحانیت پر بلکہ اس کے اخلاق پر بھی نہایت گہرا اثر رکھتا ہے۔تو بہ کے ذریعہ انسان خدا کی طرف سے پر امید رہتا ہے اور اپنے اخلاق میں زیادہ بلندی اختیار کر سکتا ہے مگر افسوس ہے کہ اسلام کے سوا اکثر مذاہب نے انسان پر تو بہ کا دروازہ بند قرار دے کر اس کے اندر ایک طرف خدا کے متعلق بدگمانی اور دوسری طرف مایوسی اور اخلاقی پستی کا دروازہ کھولا ہے۔چنانچہ مسیحیت نے توبہ کا دروازہ بند کر کے ایک سراسر مصنوعی اور غیر فطری عقیدہ یعنی کفارہ میں پناہلی ہے اور ہندو مذہب نے اپنے متبعین کو اواگون