چالیس جواہر پارے

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 93 of 178

چالیس جواہر پارے — Page 93

93 شریف نے ان الفاظ میں صراحتا بیان فرمائی ہے کہ لا إكراه في اللاتين ! یعنی دین کے معاملہ میں جبر کرنا ہر گز جائز نہیں۔پھر ایک طرف مسلمانوں کو پہل کرنے سے روکنا اور دوسری طرف انہیں صبر کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی تلقین کرنا اس لطیف حقیقت کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ گو اسلام مسلمانوں کو ظالم بننے سے بہر حال روکتا ہے مگر وہ مسلمانوں کے دلوں سے موت کا خوف بھی قطعی طور پر نکالنا چاہتا ہے اور یہی وہ وسطی تعلیم ہے جو قوموں کی ترقی کی بنیاد بنا کرتی ہے کہ ایک طرف تو وہ اپنے نفسوں کو روک کر رکھیں اور کسی صورت میں بھی ظالم نہ بنیں اور دوسری طرف وہ موت کے سامنے ایسے بہادر اور بے خطر ہوں کہ تلواروں کے سایہ میں جنت کا نظارہ دیکھیں۔1 : البقرة 257