بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 31 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 31

سوال: اسی ملاقات میں ایک ممبر لجنہ نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں عرض کیا کہ ہالینڈ میں ابھی بہت کم ممبران لجنہ ایسی ہیں جو Independently اچھا لکھ سکتی ہیں ، اس کے لئے ہم کیا کر سکتے ہیں؟ اس پر حضور انور نے فرمایا: جواب: جو کم ہیں ان کو Guide کریں تو وہ تو تیار ہو جائیں گی ناں ؟ جب ایک ٹیم دو کی، چار کی، چھ کی، آٹھ کی جتنی بھی ہیں وہ تیار ہو جائیں گی تو ان کو دیکھ دیکھ کے پھر مزید اور بھی تیار ہوتی رہیں گی۔کم یا زیادہ کا سوال نہیں۔کام کرنے والا تو ایک بھی ہو تو انقلاب آ جاتا ہے۔تو جب جواب دیں گی تو خود ہی لوگ جواب لینے کے لئے آپ کے پیچھے پڑیں گے۔پھر آپ مزید جواب لکھنا شروع کر دیں گی۔اور پھر دوسروں کو بھی Encouragement ہو جائے گی کہ ہم بھی شامل ہوں، ہم بھی لکھیں۔کسی بھی چیز کو کرنے کے لئے یا لوگوں کو ابھارنے کے لئے کوئی Incentive ہوتا ہے تو وہ Incentive یہی ہے کہ جب دو چار کے نام اخباروں میں آئیں گے تو باقیوں کو بھی شوق پیدا ہو گا کہ ہمارا بھی نام آئے، ہم بھی لکھنے کی کوشش کریں۔پھر آہستہ آہستہ اور بڑھتی جائیں گی۔(قسط نمبر 13، الفضل انٹر نیشنل 09 اپریل 2021ء صفحہ 11) 31