بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page vii of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page vii

کے ساتھ کی ہے۔حضور انور ایدہ اللہ سے اس کتاب کی اشاعت کی منظوری سے لے کر اس کی طباعت تک کے تمام مراحل استاذی المکرم محترم نصیر احمد قمر صاحب ایڈیشنل وکیل الاشاعت لندن نے ذاتی دلچسپی سے پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں۔فجزاهم الله تعالي احسن الجزاء امید ہے کہ احباب جماعت علم و حکمت اور معرفت سے پر اس خزانے سے نہ صرف خود بھر پور استفادہ کریں گے بلکہ اپنوں اور غیروں تک بھی اس نعمت کو پہنچائیں گے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری اس سعی کو قبول فرمائے اور ان سب کو جنہوں نے کسی بھی رنگ میں اس سلسلہ میں خدمت کی توفیق پائی ہے اپنی جناب سے بہترین جزا عطا فرمائے۔آمین خاکسار ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ، انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن 04/12/2023 V