بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page vi of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page vi

دنیا میں خلافتِ مسیح موعود کے ذریعہ آسمانی فیوض و برکات سے بہرہ ور ہو رہی ہے۔ہمارے موجودہ امام امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے عہد خلافت میں بھی سابقہ ادوار خلافت کی طرح کثرت سے سوالات آپ کی خدمت میں پیش ہوتے ہیں۔ان سوال کرنے والوں میں مرد، عورتیں، بچے، جوان، بوڑھے ، احمدی، غیر احمدی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عام و خاص لوگ شامل ہیں۔اسی طرح مختلف جماعتی ادارہ جات اور جماعتوں اور ذیلی تنظیموں کے ذمہ داران ہیں جو اپنی انفرادی اور اجتماعی ملاقاتوں میں ، اپنے خطوط میں ، نظام جماعت کے تحت ہونے والی مختلف جماعتی اور ذیلی تنظیموں کی Virtual ملاقاتوں میں اپنے روز مرہ تعلق رکھنے والے بنیادی مسائل کے بارہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں سوال پیش کر کے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ایسے بے شمار سوالات میں سے معدودے چند سوالات کے جواب منتخب کر کے حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ کی اجازت اور منظوری سے الفضل انٹر نیشنل میں ”بنیادی مسائل کے جوابات “ کے عنوان سے اردو میں اور ہفت روزہ ”الحکم لندن“ میں "Answers to Everyday Issues“ کے عنوان سے انگریزی میں شائع کئے جاتے ہیں۔کچھ عرصہ سے اس بات کی شدت سے ضرورت محسوس ہو رہی تھی کہ ان سوالات اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کئے جانے والے جوابات کو کتابی صورت میں مرتب کر کے بھی احباب جماعت کی خدمت میں پیش کیا جائے تاکہ لوگ ایک ہی جگہ اس روحانی مائدہ سے آسانی سے مستفیض ہو سکیں۔چنانچہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت سے الفضل میں شائع ہونے والی پہلی کم و بیش پچپن اقساط کا ایک انتخاب اس کتاب میں شائع کیا جا رہا ہے۔احباب جماعت کی سہولت کے لئے اس میں ایک تفصیلی انڈیکس بھی شامل کیا گیا ہے۔کتاب کے آغاز میں شامل تفصیلی انڈیکس اور ذیلی عناوین کی تیاری میں ریسرچ سیل نے بھر پور تعاون کیا ہے۔اس کتاب کی ترتیب اور سیٹنگ وغیرہ ایڈیشنل وکالت اشاعت لندن کے ایک نوجوان مربی سلسلہ اور خاکسار کے شاگرد عزیزم عدیل طیب صاحب نے بڑی محنت iv