بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 551 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 551

ہیں۔چنانچہ سورۃ الصافات میں فرمایا: يُطَافُ عَلَيْهِمْ بِكَأْسٍ مِّنْ مَّعِينٍ - بَيْضَاءَ لَذَّةٍ لِلشَّرِية لا فِيْهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنْزَفُونَ۔(الصافات: 46 تا 48) یعنی (چشموں کے) پانیوں سے بھرے ہوئے گلاس ان کے پاس لائے جائیں گے۔نہایت شفاف، پینے والوں کے لئے سراسر لذت۔ان (مشروبات) میں نہ کوئی نشہ ہو گا اور نہ وہ ان کے اثر سے عقل کھو بیٹھیں گے۔سورۃ الواقعہ میں فرمایا: يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُونَ ـ بِالْوَابِ وَ آبَارِيْقَ ، وَ كَاسِ مِّن مَّعِينٍ لَّا يُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُوْنَ (الواقعة: 18 تا 20) یعنی ان کے پاس خدمت کے لئے کثرت سے نو عمر لڑکے آئیں گے جو کہ ہمیشہ اپنی نیکی پر قائم رکھے جائیں گے۔کٹورے اور صراحیاں اور شفاف پانی سے بھرے ہوئے پیالے لئے ہوئے۔ا س کے اثر سے نہ وہ سر درد میں مبتلا کئے جائیں گے ، نہ بہکی بہکی باتیں کریں گے۔سورۃ الدھر میں فرمایا: اِنَّ لأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا۔(الدھر: 6) فرمایا: وَيُسْقَوْنَ فِيْهَا كَأْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِيلًا - (الدھر: 18) پھر فرمایا: وَ سَقْهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُورًا - (الدهر:22) یعنی خدا کے نیک بندے ایسے پیالے پیئں گے جن میں کافور کی خاصیت ملائی گئی ہو گی۔اور (مومنوں) کو ان (جنتوں) میں ایسے گلاسوں سے پانی پلایا جائے گا جن میں سونٹھ ملی ہوئی ہو گی۔551