بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 509 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 509

سوال : حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ اطفال الاحمد یہ جرمنی کی Virtual ملاقات مؤرخہ 29 نومبر 2020ء میں ایک طفل کے اس سوال پر کہ آجکل کے حالات کی وجہ سے غیر مسلم ، مسلمانوں سے ڈرتے ہیں۔ہم انہیں کیسے تسلی دے سکتے ہیں؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جواب: ہم تو ہمیشہ سے ہی کوشش کر رہے ہیں، پچھلے کئی سالوں سے کوشش کر رہے ہیں۔اسی لئے میں Peace Symposium بھی کرتا ہوں۔تم لوگوں کو بھی کہتا ہوں کہ Peace Symposium کرو۔Peace کے پمفلٹ تقسیم کرو۔لوگوں کو بتاؤ کہ اسلام کی اصل تعلیم کیا ہے۔اسلام کی اصل تعلیم تو پیار اور محبت کی تعلیم ہے۔لوگوں کو بتاؤ گے تو ان کا ڈر دُور ہو گا۔ہماری کوشش جتنی زیادہ ہوگی اتنی لوگوں میں Awareness زیادہ پیدا ہو گی، لوگوں کو اسلام کے بارہ میں صحیح حالات کا علم ہو گا۔اس لئے ہمیں یہ کوشش کرنی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بتائیں ، اپنے دوستوں کو بتائیں۔سکول میں تمہارے دوست ہوں گے۔ان کو بتاؤ کہ اسلام کی اصل تعلیم کیا ہے۔اصل تعلیم تو یہ ہے کہ پیار اور محبت۔اور اسلام کسی قسم کی جنگ اور جہاد کی اجازت نہیں دیتا بلکہ اسلام نے جہاں جنگ کی اجازت دی ہے یا جہاد کی اجازت دی ہے، وہاں جب جہاد کرنے کا پہلا حکم اتر اتو اللہ میاں نے قرآن کریم میں لکھا کہ تمہیں جہاد کی اس لئے اجازت دی جا رہی ہے کہ یہ لوگ تم پہ ظلم کر رہے ہیں اور اگر ان کے ظلم کو نہیں رو کو گے تو پھر نہ کوئی چرچ باقی رہے گا اور نہ کوئی یہودیوں کا Synagogue باقی رہے گا، نہ کوئی ٹیمپل باقی رہے گا اور نہ کوئی مسجد باقی رہے گی۔تو اسلام نے اگر جہاد کی اجازت دی ہے تو مذہب کو Secure کرنے کے لئے دی ہے، مذہب کو محفوظ کرنے کے لئے دی ہے۔اسلام نے کہیں یہ اجازت نہیں دی کہ مذہب پھیلانے کے لئے تمہیں جہاد کرنے اور قتل کرنے کی اجازت ہے۔اسلام تو کہتا ہے کہ اگر تم دیکھو کہ عیسائیوں کے چرچ پہ کوئی حملہ کر رہا ہے تو مسلمان کا فرض ہے کہ جائے اور عیسائیوں کے چرچ کو بچائے۔اسلام کہتا ہے کہ اگر یہودیوں کے Synagogue پہ کوئی حملہ کر رہا ہے تو تم جاؤ اور یہودیوں کے Synagogue کو بچاؤ۔اسلام کہتا ہے کہ ہندؤوں 509