بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 508 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 508

کو دوبارہ پھر خدا تعالیٰ کے قریب کرنا تھا۔اور ان کو ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی تھی۔تو یہ چیزیں لوگ بھول گئے ہیں۔تبھی تو مسیح موعود آئے تھے۔اور یہی مسیح موعود کا زمانہ تھا۔یہی مسیح موعود کا کام ہے۔یہی مسیح موعود کے ماننے والوں کا کام ہے۔اور یہی ان لوگوں کا کام ہے جنہوں نے تفقہ فی الدین کر کے اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لئے، وقف کرنے کے لئے، تبلیغ کرنے کے لئے، تربیت کرنے کے لئے پیش کیا ہے۔وہ آپ لوگ ہیں۔پس یہ باتیں پہنچائیں اور پیغام پہنچائیں۔ان کو سمجھائیں کہ اصل دین کیا ہے۔تو یہ تو آنحضرت ام کی پیشگوئی کے عین مطابق مسیح موعود کے آنے کے زمانہ کی علامت ہے کہ لوگ نام کے مسلمان ہیں، اور اسلام کو بالکل بھول چکے ہیں، ان کو کچھ پتہ ہی نہیں۔صرف لا إِلهَ إِلَّا اللہ تو کہہ دیتے ہیں، لیکن پتہ نہیں کہ لَا إِلهَ إِلَّا الله کا مطلب کیا ہے؟ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ تو کہہ دیتے ہیں لیکن یہ پتہ نہیں کہ محمد رسول اللہ کا اُسوہ کیا ہے ؟ تو ہم نے یہ چیزیں لوگوں کو بتانی ہیں۔اس کے لئے کوشش کرنی ہو گی۔ان کو بتانا ہو گا۔پہلے ان کو اسلام کے بارہ میں بتائیں۔پھر احمدیت کے بارہ میں خود بخود ان کو پتہ لگ جائے گا۔یہ تو اللہ تعالیٰ کی اور اللہ کے رسول کی بات پوری ہو رہی ہے کہ ان کو دین کا نہیں پتہ اور اسلام کا صرف نام رہ گیا ہے۔ٹائٹل رہ گیا ہے۔اور جو مولوی کہتا ہے اس کے پیچھے چل پڑتے ہیں۔توڑ پھوڑ کر دو۔احمدیوں کا سر پھاڑ دو۔احمدیوں کی ٹانگیں توڑ دو۔احمدیوں کو قتل کر دو۔احمدیوں کو شہید کر دو۔احمدیوں کی مسجدیں گرادو۔احمدیوں کی جائیدادوں کو نقصان پہنچادو۔بس یہی باتیں رہ گئیں ہیں ناں ان کے پاس! اور کیارہ گیا ہے؟ اسی چیز سے ہم نے ان کو پیار اور محبت سے سمجھانا ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہی فرمایا ہے کہ پیار سے ، محبت سے کام کرو گے تو یہ تمہارے بہترین دوست بن جائیں گے۔ولی حَمِیم فرمایا ہے کہ تمہارے گہرے دوست بن جائیں گے ، جگری یار بن جائیں گے۔(قسط نمبر 7، الفضل انٹر نیشنل 22 جنوری 2021ء صفحہ 12) ا 508