بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 446 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 446

اور اس میں حاضر ہوا جاتا ہے یہاں تک کہ سایہ کم ہو کر نیزہ کے برابر ہو جائے۔پھر نماز سے ڑ کے رہو یقیناً اس وقت جہنم بھڑکائی جاتی ہے۔پھر جب سایہ ڈھل جائے تو نماز پڑھو کیونکہ اس وقت کی نماز کی گواہی دی جاتی ہے اور اس میں حاضر ہوا جاتا ہے یہاں تک کہ تم عصر کی نماز پڑھ لو۔پھر سورج کے غروب ہونے تک نماز سے رُکے رہو کیونکہ اس وقت سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان غروب ہوتا ہے اور اس وقت کفار اسے سجدہ کرتے ہیں۔پس ان تین اوقات میں نماز پڑھنے سے منع کیا گیا۔لیکن قرآن کریم پڑھنے کی کوئی ممانعت نہیں۔اس لئے قرآن کریم آپ بے شک جس وقت چاہیں پڑھیں، اس میں کوئی روک نہیں ہے۔(قسط نمبر 36، الفضل انٹر نیشنل 17 جون 2022ء صفحہ 11) 446