بنیادی مسائل کے جوابات — Page 437
نے مکتوب صفحہ 307 میں فرمایا ہے کہ امام اعظم صاحب کی آنے والے مسیح کے ساتھ استخراج مسائل قرآن میں ایک روحانی مناسبت ہے۔“ الحق مباحثہ لدھیانہ ، روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 101) جہاں تک فقہ ظاہر یہ کا تعلق ہے تو اس بارہ میں اہم بات یہ ہے کہ قرآن کریم اور حدیث نبوی لیم میں بیان کئی احکامات ایسے ہیں کہ اگر ان کے صرف ظاہری الفاظ کو اپنایا جائے تو اس حکم کی روح اور حکمت کو انسان پاہی نہیں سکتا۔پس ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ اسی طریق کو اختیار کرے جس کی نشاندہی آنحضور لم کی پیشگوئیوں کے عین مطابق مبعوث ہونے والے آپ کے غلام صادق اور اس زمانہ کے حکم و عدل حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے رہنمائی پاکر فرمائی ہے اور جس کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں اوپر بر کر دیا گیا ہے۔(قسط نمبر 30، الفضل انٹر نیشنل 11 مارچ 2022ء صفحہ 11) 437