بنیادی مسائل کے جوابات — Page 355
سوال: جرمنی سے ایک خاتون نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں استفسار بھجوایا کہ قرآن کریم میں حوروں کا جو ذکر ہے، غیر از جماعت لوگ اس کا غلط مطلب نکالتے ہیں۔ان حوروں سے اصل میں کیا مراد ہے؟ اسی طرح انہوں نے پوچھا کہ شادی کے بعد عورت کے لئے خاوند کا نام اپنا نا ضروری ہے؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے مکتوب مؤرخہ 20 دسمبر 2021ء میں ان سوالات کے بارہ میں درج ذیل ارشادات فرمائے۔حضور انور نے فرمایا: جواب: شادی کے بعد بیوی کے لئے خاوند کا نام اپنانے کا سوال کوئی شرعی مسئلہ نہیں ہے جس کی پابندی ضروری ہو۔اگر دل چاہے تو اپنا لیا جائے اور اگر دل نہ چاہے تو نہ اپنائے۔اور اگر سر کاری کاغذات میں نام اپنانا لازمی ہو تو اپنا لینا چاہیئے ، اس میں کوئی حرج کی بات بھی نہیں۔(قسط نمبر 50، الفضل انٹر نیشنل 10 مارچ 2023ء صفحہ 12) 355