بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 334 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 334

سود سوال: ایک دوست نے لونڈیوں سے جسمانی فائدہ اٹھانے نیز سود کے متعلق حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ اور حضرت ملک سیف الرحمٰن صاحب کے موقف کا ذکر کر کے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے اس بارہ میں رہنمائی چاہی۔جس پر حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے مکتوب مؤرخہ 15 فروری 2021ء میں اس بارہ میں درج ذیل ارشاد فرمایا: جواب: باقی جہاں تک سود کا مسئلہ ہے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد یہ قرآن وحدیث اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں ہر زمانہ میں خلیفہ وقت کی نگرانی میں علماء جماعت احمدیہ کے ذریعہ اس مسئلہ کے مختلف پہلوؤں کے بارہ میں غور کے بعد اپنا موقف بیان کرتی رہی ہے۔اور اس وقت بھی سود سے تعلق رکھنے والے کئی امور پر جماعت غور کر رہی ہے۔(قسط نمبر 32، الفضل انٹر نیشنل 22 اپریل 2022ء صفحہ 11) 334