بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 327 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 327

سوسال پورے ہونے پر شکر کا طریق سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ طلباء جامعہ احمدیہ انڈونیشیا کی 31اکتوبر 2020ء کو ہونے والی Virtual ملاقات میں ایک طالب علم نے حضور انور کی خدمت اقدس میں عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے انڈونیشئن جماعت کو قائم ہوئے۔2025ء میں سو سال پورے ہو جائیں گے ، ہمیں خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لئے کیا کرنا چاہیئے ؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس کے جواب میں فرمایا: جواب: سو سال پورے ہونے پر آپ یہ ٹارگٹ رکھیں کہ پانچ سال میں آپ نے کم از کم ایک لاکھ بیعتیں کروانی ہیں۔اور ہر جو احمدی ہے اس کو آپ نے باجماعت نمازی بنانا ہے۔ہر احمدی کو با قاعدہ قرآن کریم پڑھنے والا بنانا ہے۔ہر احمدی کو خلافت سے تعلق رکھنے والا بنانا ہے۔ہر احمدی کو آنحضرت الی پر درود بھیجنے والا بنانا ہے۔ٹھیک ہے ؟ بس یہ کام کر لیں تو بہت کچھ آپ نے کر لیا ہے۔(قسط نمبر 5، الفضل انٹر نیشنل 01 جنوری 2021ء صفحہ 18) 327