بنیادی مسائل کے جوابات — Page 324
زراعت سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ ہالینڈ کے خدام کی Virtual ملاقات مؤرخہ 30 اگست 2020ء میں ایک خادم نے حضور انور کی خدمت اقدس میں عرض کیا کہ دنیا کے موجودہ حالات میں ہمیں Farming کی طرف زیادہ توجہ دینی چاہیئے ؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس پر فرمایا: جواب سوال یہ ہے کہ پہلے جب یورپین یونین اکٹھی ہوئی ہے، انہوں نے ہر ملک میں اپنا اپنا علاقہ بانٹ لیا ہوا ہے کہ تم فروٹ اُگاؤ گے ، تم Crops اُگاؤ گے، تم فلاں چیز اُگاؤ گے، تم فلاں چیز آگاؤ گے۔تو جب تک یورپین یونین قائم ہے، اس وقت تک تو بڑی اچھی بات ہے یہ کرتے رہیں۔اب ہالینڈ کے ذمہ انہوں نے لگایا ہوا ہے، ان کے ہاں Dairy Products ہیں یا Fruits ہیں۔اور Fruits بھی خاص قسم کے ہیں۔Pears وغیرہ اور Something like that۔یو کے Brexit کے ذریعہ نکل گیا ہے، تھوڑی دیر بعد جب یہ پوری طرح نکل جائیں گے تو انہیں پھل منگوانے کے لئے بھی مشکل پیش آئے گی۔اور Wheat Crisis بھی آجائے گا۔تو ان کو مشکلات پیش آئیں گی، اس لئے یو کے کے لئے تو ضروری ہے کہ Agriculture پر Focus کریں۔اور اس کو زیادہ Develop کرنے کی کوشش کریں۔اور اپنی Agriculture میں Self-sufficient بنیں، Grains میں بھی اور Vegetables میں بھی اور Fruits میں بھی۔جہاں تک یورپ کا سوال ہے تو یورپ کا جو Grains ہے ، اس میں تقریباً وہ -Self sufficient ہی ہیں۔بلکہ Export بھی کرتے ہیں۔اسی طرح پھل وغیرہ ہیں۔کچھ سبزیاں ہیں جو Tropical علاقوں سے یہ لاتے ہیں۔وہ یہاں ہو نہیں سکتیں سوائے اس کے کہ Greenhouses بنا کے وہ لگائی جائیں۔اس لئے بہتر یہی ہے کہ اپنے ملکوں کی پیداوار کے لحاظ سے وہ کریں۔اگر یورپ ایک رہے گا تو ٹھیک ہے۔لیکن کل کو کوئی اور بھی ملک یورپین یونین سے نکلتا ہے تو پھر اس کو مشکل پڑے گی جس طرح انگلستان کو مشکل پڑ رہی ہے۔پھر رشیا جب اکٹھا تھا تو اس وقت انہوں نے بنایا ہوا تھا کہ فلاں State میں گندم اُگے گی، فلاں میں کاٹن اُگے 324