بنیادی مسائل کے جوابات — Page 293
سامنے نہیں ہوتا؟ وہ تو ہر وقت اور ہر جگہ موجود ہے۔پس میرے نزدیک اللہ تعالیٰ سے دعا کرنے اور اس سے سوال کرنے میں کوئی فرق نہیں۔علمی حد تک زیادہ سے زیادہ اس فقرہ کی یہ تشریح ہو سکتی ہے کہ چونکہ انسان کو جب کسی کے موجو د ہونے کا ڈر ہو تو وہ برائی کرنے سے احتراز کرتا ہے، چنانچہ موجودہ دور میں سی سی ٹی وی (CCTV) کیمروں کی مثال اس کی ایک بین دلیل ہے۔اس لئے جب کبھی انسان کے دل میں یہ خیال آئے کہ اسے کوئی نہیں دیکھ رہا اور شیطان اسے کسی برائی کی طرف راغب کرنے کی کوشش کرے تو اسی وقت اسے اپنے ایمان کے بارہ میں فکر مند ہو کر خدا تعالیٰ کے حضور اپنے ایمان کی سلامتی کے لئے اسی کے در کا سوالی بن کر اس کے سامنے جھک جانا چاہیئے۔(قسط نمبر 25، الفضل انٹر نیشنل 24 دسمبر 2021ء صفحہ 11) 293