بنیادی مسائل کے جوابات — Page 259
رونا شروع کر دیا کہ یا رسول اللہ میں کہاں مروں کھیوں گی؟ تو آپ نے فرمایا کہ میں نے یہ تو نہیں کہا کہ تم نہیں جاؤ گی۔میں نے یہ کہا ہے کہ جنت میں کوئی بوڑھی نہیں جائے گی۔تم جو ان ہونے کی حیثیت میں وہاں جاؤ گی۔تو جب بوڑھی وہاں جو ان ہونے کی حیثیت میں جائے گی تو بد صورت وہاں خوبصورت حیثیت میں جائے گی۔جو لنگڑی لولی یہاں سے گئی ہے وہاں صحت مند اعضا، بھر پور نشو و نما کے ساتھ جائے گی۔تو زَوَّجْنَهُمْ بِحُورٍ عِین کہ ان کے ساتھ ازدواجی رشتہ میں باندھا جائے گا بڑھیا سے نہیں، جس حالت میں اس نے اس دنیا میں اپنی بیوی چھوڑی بلکہ حُورِ عین کے ساتھ جو جوان بھی ہو گی، خوبصورت بھی ہو گی، نیک بھی ہو گی۔بہر حال یہاں خور کا لفظ زوج کی حیثیت سے آیا ہے۔(مشخص از خطبہ جمعہ مورخہ 19 فروری 1982، خطبات ناصر جلد نہم صفحہ 387،386) (قسط نمبر 50، الفضل انٹر نیشنل 10 مارچ 2023ء صفحہ 12) 259