بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 248 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 248

حضرت ہارون علیہ السلام سوال: ایک خاتون نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں تحریر کیا کہ کیا حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون علیہما السلام حقیقی بھائی تھے۔نیز یہ کہ جب فرعون بنی اسرائیل کے سب لڑکوں کو قتل کروا دیتا تھا تو حضرت ہارون علیہ السلام کیسے زندہ بچ گئے ؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے مکتوب مورخہ 13 جون 2021ء میں اس سوال کا درج ذیل جواب عطا فرمایا۔حضور انور نے فرمایا: جواب: بائبل کے بیان کے مطابق حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون علیہما السلام حقیقی بھائی تھے۔چنانچہ لکھا ہے: اور عمرام نے اپنے باپ کی بہن یو کبد سے بیاہ کیا جس سے اس کے بیٹے ہارون اور موسیٰ پیدا ہوئے۔اور عمرام ایک سو سینتیس برس زندہ رہا۔۔۔اور یہ وہی ہارون اور موسیٰ ہیں جنہیں خداوند نے فرمایا تھا کہ بنی اسرائیل کو ان کے جتھوں کے مطابق مصر سے نکال لے جاؤ۔یہ وہ ہیں جنہوں نے بنی اسرائیل کو مصر سے نکال لے جانے کے لئے فرعون شاہ مصر سے بات کی تھی۔“ خروج باب 6 آیت 20 اور 27،26) بائبل کے مطابق حضرت ہارون حضرت موسی سے بڑے تھے۔چنانچہ لکھا ہے کہ : موسیٰ اسی برس کا اور ہارون تراسی برس کا تھا جب وہ فرعون سے ہمکلام ہوئے۔66 ( خروج باب 7 آیت 7) فرعون نے حضرت موسی کی پیدائش کے وقت اپنے خواب کی وجہ سے نجومیوں اور جو تشیوں کے مشورہ پر عبرانیوں کے لڑکوں کے قتل کا حکم دیا تھا۔حضرت ہارون چونکہ پہلے پیدا ہو چکے تھے اس لئے وہ زندہ بچ گئے۔حضرت ہارون کے زندہ بچنے کی ایک وجہ بائبل میں یہ بھی لکھی ہے کہ حضرت یعقوب اور 248