بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 235 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 235

حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سوال: اسی ملاقات مؤرخہ 31 اکتوبر 2020ء میں ایک طالبعلم نے حضور انور کی خدمت اقدس میں عرض کیا کہ حضور جب طالبعلم تھے اور آپ کے سامنے کوئی مشکل آجاتی تھی تو اس وقت آپ کونسی دعائیں کیا کرتے تھے؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس سوال کا جواب عطا فرماتے ہوئے فرمایا: جواب: کوئی خاص دعا نہیں ہوتی تھی، بس میں تو سجدہ میں پڑ جاتا تھا اور اللہ تعالیٰ سے کہتا تھا کہ مسئلہ حل کر دے۔بس نماز اور سجدہ۔نماز میں سجدہ میں اپنی زبان میں دعائیں کریں جو بھی دعائیں کرنی ہیں۔انسان اپنی زبان میں جو دعا کرتا ہے اس میں زیادہ رفت پیدا ہوتی ہے۔اس لئے باقی دعائیں تو ٹھیک ہے کرنی چاہئیں، درود شریف بھی پڑھنا چاہیے، استغفار بھی پڑھنا چاہیے ، لاحول بھی پڑھنا چاہیے، استغفار ر کرتے ہوئے اپنے گناہوں سے معافی بھی مانگنی چاہیے۔لیکن سب سے زیادہ بہتر طریقہ یہ ہے کہ نماز میں سجدہ میں دعائیں کرو۔نفل پڑھو اور نفلوں میں، سنتوں میں، فرض میں اللہ تعالیٰ کے آگے رو کر سجدہ میں اپنی زبان میں دعا کرو۔اپنی زبان میں جو دعا ہوتی ہے اس میں زیادہ رقت پیدا ہوتی ہے اور اس سے مسئلے حل ہو جاتے ہیں۔(قسط نمبر 5، الفضل انٹر نیشنل 01 جنوری 2021ء صفحہ 18) 235