بنیادی مسائل کے جوابات — Page 180
لوگوں کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے جو جغرافیائی اعتبار سے دور دراز کے علاقوں میں رہتے اور دنیا کے دوسرے حصوں سے کٹے ہوئے ہیں۔اسی طرح تاریکی میں رہنے والے جانوروں اور بہت باریک کیڑوں مکوڑوں اور جراثیم کے لئے بھی یہ لفظ استعمال ہوتا ہے۔اسی لئے حضور ا م نے رات کو اپنے کھانے پینے کے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھنے کا ارشاد فرمایا اور ہڈیوں سے استنجا سے منع فرمایا اور اسے جنوں یعنی چونٹیوں، دیمک اور دیگر جراثیم کی خوراک قرار دیا۔علاوہ ازیں جن کا لفظ مخفی ارواح خبیثہ یعنی شیطان اور مخفی ارواح طیبہ یعنی ملائکہ کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔جیسا کہ فرمایا: مِنَّا الصَّالِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَلِكَ یعنی ہم میں سے کچھ نیک لوگ ہیں اور کچھ اس کے خلاف بھی ہیں۔(سورة الجن:12) پس جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے کہ ہر جگہ سیاق و سباق کے اعتبار سے اس لفظ کے معانی ہوں گے۔جنوں کے متعلق میرا ایک تفصیلی جواب الفضل انٹر نیشنل 25 جون 2021ء میں اردو میں اور الحکم 02 جولائی 2021ء میں انگریزی زبان میں شائع ہو چکا ہے، وہاں سے بھی اس بارہ میں استفادہ کیا جا سکتا ہے۔(قسط نمبر 50، الفضل انٹر نیشنل 10 مارچ 2023ء صفحہ 12) 180