بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 176 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 176

بعض کے دشمن بن کر ان کے سروں پر چڑھ کر اور انہیں چمٹ کر انہیں تنگ کرتے ہوں۔اس قسم کے خیالات مولویوں کی ایجادات ہیں جو کمزور دماغ اور وہمی خیال لوگوں کو اپنے ہتھکنڈوں سے شکار کر کے ان سے فائدے اٹھاتے ہیں۔اسلام میں اس قسم کے جنات کی کوئی سند نہیں ملتی اور بچے مسلمانوں کو اس قسم کے تو ہمات سے پر ہیز کرنا چاہیئے۔ایسے کوئی جن ہوتے تو ہمارے آقا و مولا حضرت اقدس محمد مصطفی للہ علم وہ وجو د باجود تھے جن کی ان جنات کو لازما مدد اور آپ کے دشمنوں کے سروں پر چڑھ کر انہیں تباہ و برباد کرنے کی سعی کرنی چاہیے تھی، خصوصاً جبکہ قرآن و حدیث میں آپ ا تم پر ایک قسم کے جنوں کے ایمان لانے کا ذکر بھی موجود ہے۔پس عملاً ایسا نہ ہونا ثابت کرتا ہے کہ ان تصوراتی جنوں کا اس دنیا میں کوئی وجو د نہیں۔(قسط نمبر 17، الفضل انٹر نیشنل 25 جون 2021ء صفحہ 11) 176