بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 80 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 80

زمانہ میں ان کے لباس بھی یہاں تک ہوتے تھے اس موقع پر حضور انور نے اپنے ہاتھوں کی کلائیوں کی طرف اشارہ کر کے فرمایا۔مرتب)، لمبی سیکسی فراکس ہوتی تھیں۔اب تو یہ ننگے پھرتے ہیں ناں؟ سوال یہ ہے کہ مرد جو ہے وہ اچھا اور Well Dressed اس وقت کہلا تا ہے جب اس نے ٹراؤزرز پورے پہنے ہوں، کوٹ پہنا ہو ، ٹائی لگائی ہو۔اور عورت کو کہتے ہیں کہ تم Well Dressed اس وقت ہو گی، جب تم نے منی سکرٹ پہنی ہو۔یہ مجھے فلسفہ سمجھ نہیں آیا۔اس لئے مردوں کو نہ دیکھو۔اور عورتیں بھی جو خود اپنے آپ کو نگا کرتی ہیں اپنی بے عزتی کرواتی ہیں۔اس لئے احمدی لڑکی، احمدی عورت کا وقار اسی میں ہے کہ اپنی حیا کو قائم کرے۔کیونکہ اصل چیز حیا ہے۔اور یہ حیا ہے جو دوسروں کو تمہارے پہ غلط نظر ڈالنے سے روکتی ہے۔(قسط نمبر 1 ، الفضل انٹر نیشنل 27 اکتوبر تا02 نومبر 2020ء صفحہ 29) 80 60