بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 79 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 79

پرده سوال: گلشن وقف نو آسٹریلیا مورخہ 12 اکتوبر 2013 ء میں ایک بچی نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز خدمت اقدس میں استفسار کیا کہ بچیوں کو سکارف کس عمر میں لینا چاہیے؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس سوال کا جواب ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا: جواب: جب تم پانچ سال کی ہو جاؤ تو اس وقت تمہیں بغیر Leggings کے فراک نہیں پہنی چاہئیے، تمہاری ٹانگیں ڈھکی ہونی چاہئیں تاکہ تمہیں احساس ہو کہ آہستہ آہستہ ہمارا ڈر میں جو ہے وہ Cover ہونا چاہیئے۔Sleeveless فراک نہیں پہنی چاہیئے۔پھر چھ سات سال کی ہو جاؤ تو تمہاری Leggings میں مزید احتیاط ہو۔اور جب تم دس سال کی ہو جاتی ہو تو تھوڑا سا سکارف لینے کی عادت ڈالو۔اور جب گیارہ سال کی ہو جاؤ تو پھر سکارف پوری طرح لو۔سکارف لینے میں تو کوئی حرج نہیں ؟ سکارف تو یہاں بھی لوگ سردیوں میں لے لیتے ہیں۔سردی ہوتی ہے تو اپنے کان نہیں لپیٹ لیتے ؟ وہ سکارف ہی ہوتا ہے۔اس طرح کا سکارف لو۔بعض لڑکیاں ہوتی ہیں، جو دس سال کی عمر میں بھی چھوٹی سی نظر آتی ہیں۔اور بعض ایسی ہوتی ہیں جو دس سال کی عمر میں بارہ سال کی لڑکی کی طرح نظر آتی ہیں، ان کے قد لمبے ہو جاتے ہیں۔تو ہر لڑکی دیکھے کہ وہ اگر بڑی بڑی نظر آتی ہے، تو اس کو سکارف لے لینا چاہیئے۔چھوٹی عمر میں سکارف لینے کی عادت ڈالو گی تو پھر شرم نہیں آئے گی، نہیں تو ساری عمر شرماتی رہو گی۔اگر تم کہو گی کہ بارہ سال کی عمر میں، تیرہ سال کی عمر میں، چودہ سال کی عمر میں جا کر سکارف لوں گی، تو پھر سوچتی رہو گی اور پھر تمہیں شرم آ جائے گی۔پھر تم کہو گی اوہو کہیں لڑکیاں میرا مذاق نہ اڑائیں۔میں نے سکارف لیا تو وہ مجھ پہ ہنسیں گی۔اس لئے کبھی کبھی سکارف لینے کی عادت ڈالو۔سات، آٹھ ، نو سال کی عمر میں سکارف لینا شروع کر دو، اور لڑکیوں کے سامنے بھی لے لو تا کہ تمہاری شرم ختم ہو جائے۔اور جب تم بڑی نظر آؤ تو تم پوری طرح سکارف لو۔ٹھیک ہے، سمجھ آئی ؟ تمہارے لئے اتنا کافی ہے اور بڑی لڑکیوں کے لئے اتنا کافی ہے کہ اصل چیز پردہ کا مقصد یہ ہے کہ حیا ہونی چاہیئے۔اور یہ جو یورپین ہیں یا ویسٹرن Influence کے اندر آتے ہیں، پرانے 79