بنیادی مسائل کے جوابات — Page 70
سے بعد نماز جمعہ ہو جانے تک پہرہ دے اور پھر یہ فدائی مسجد مبارک میں جمعہ پڑھ لیں۔چنانچہ اس جمعہ اس تجویز کے مطابق لاہور کے مخلص و پر جوش نوجوان بابو وزیر محمد صاحب اور چند افغانستانی احباب اور منشی اکبر شاہ خانصاحب نے اپنے ہیں تیس لڑکوں کے ساتھ پہرہ دیا اور جب لوگ مسجد اقصیٰ سے واپس پھرے تو حسب ارشاد امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔ناقل ) خان صاحب نے جمعہ پڑھایا۔الفضل قادیان دارلامان جلد 1 ، نمبر 4، مؤرخہ 9 جولائی 1913ء صفحہ 1) پس ایک جمعہ ہونے کے بعد دوسرا جمعہ بھی ہو سکتا ہے لیکن جیسا کہ مذکورہ بالا حوالہ سے ثابت ہے کہ ایسا صرف حسب ضرورت اور مجبوری ہو سکتا ہے۔نیز اس کے لئے مقامی انتظامیہ کی اجازت بھی ضروری ہے اور تیسری بات یہ کہ جس مسجد میں جمعہ ہو چکا ہو وہاں دوبارہ جمعہ نہ پڑھا جائے بلکہ کسی اور جگہ پر پڑھا جائے، لیکن اگر دوسری جگہ کا انتظام ممکن نہ ہو تو اسی مسجد میں محراب سے پیچھے صحن میں یا مسجد کی کسی ایک طرف دوسرا جمعہ پڑھ لیا جائے۔(قسط نمبر 51، الفضل انٹر نیشنل 25 مارچ 2023ء صفحہ 4) 70