بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 50 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 50

میہ السلام فرماتے ہیں: تمہارا خدا وہ خدا ہے جو اپنی ذات اور صفات میں واحد ہے۔نہ کوئی ذات اس کی ذات جیسی ازلی اور ابدی یعنی آنادی اور اکال ہے ، نہ کسی چیز کی صفات اس کی صفات کی مانند ہیں۔انسان کا علم کسی معلم کا محتاج ہے اور پھر محدود ہے مگر اس کا علم کسی معلم کا محتاج نہیں اور با ایں ہمہ غیر محدود ہے۔انسان کی شنوائی ہوا کی محتاج ہے اور محدود ہے مگر خدا کی شنوائی ذاتی طاقت سے ہے اور محدود نہیں۔اور انسان کی بینائی سورج یا کسی دوسری روشنی کی محتاج ہے اور پھر محدود ہے مگر خدا کی بینائی ذاتی روشنی سے ہے اور غیر محدود ہے۔ایسا ہی انسان کی پیدا کرنے کی قدرت کسی مادہ کی محتاج ہے اور نیز وقت کی محتاج اور پھر محدود ہے لیکن خدا کی پیدا کرنے کی قدرت نہ کسی مادہ کی محتاج ہے نہ کسی وقت کی محتاج اور غیر محدود ہے کیونکہ اس کی تمام صفات بے مثل و مانند ہیں اور جیسے کہ اس کی کوئی مثل نہیں اس کی صفات کی بھی کوئی مثل نہیں۔“ لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 155،154) (قسط نمبر 51، الفضل انٹر نیشنل 25 مارچ 2023ء صفحہ 4) 50 50