بُخارِ دل

by Other Authors

Page 72 of 305

بُخارِ دل — Page 72

72 ندائے احمدیت - درکار ہیں کچھ ایسے جوانمرد، کہ جن کی فطرت میں ودیعت ہو محبت کا شرارا بے عشق نہیں حسن کے بازار میں رونق وہ اس کا طلبگار۔تو یہ اُس کا سہارا آئیں وہ ادھر ، رکھ کہ مہتھیلی پہ سر اپنا ”لبیک! کہ دلبر نے ہے عاشق کو پکارا ہر ایک میں ہو عزم وہ ثابت قدمی کا چھی کا نہ ہو خطرے سے، نہ ہمت کبھی ہارا پروا نہ ہو ذرہ بھی محبت کے نشے میں شمشیر ہو گردن پر کہ ہو فرق پہ آرا اک آگ ہو سینے میں نہاں کام کی خاطر ہر رنگ نیا، بات کا ہر ڈھنگ نیارا فرہاد کے اور قیس کے قصوں کو بھلا دیں دکھلا کے بنوں اور محبت کا نظارا بے زز ہوں، پہ ہو جائیں وہ امریکہ روانہ بے پر ہوں تو پیدل ہی پہنچ جائیں بخارا سامان کے محتاج، نہ آفات سے خائف گر زاد نہ ہو۔کرسکیں پچھوں پر گزارا برپا ہو قیامت جو وہ تبلیغ کو نکلیں عفت ہو جو بے داغ تو اخلاق دل آرا اموال کمائیں، تو کریں نذیر اشاعت املاک بنائیں تو کریں وقف خدارا بس ایک ہی دھن ہو کہ کریں خود کو تصدق راضی ہو کسی طرح سے محبوب ہمارا وہ دین جو محتاج ہے خدمت کا ہماری ہو جائے اگر ہو سکے۔اس کا کوئی چارہ قربان ہو ہر چیز اسی بات کی خاطر اسلام کا اُونچا ہو زمانہ میں منارا اب عشق مجازی کی نمائش کو مٹا کر ہم عشق حقیقی کا دکھا ئیں گے نظارا عمر لیست که آوازه منصور کہن شد من از سر نو جلوه و هم صدق و وفا را تو (الفضل 10 جنوری 1925ء)