بُخارِ دل

by Other Authors

Page 34 of 305

بُخارِ دل — Page 34

34 لنگر اُن کے لنگر کا ذرا دیکھو مزا آسمانی ہے یہ نان قادیاں نعمت ایماں مئے عرفاں ملے عرش سے اترا ہے خوانِ قادیاں اخبارات آٹھ دس اخبار بھی جاری ہیں واں ہیں وہی تو ارمغانِ قادیاں ریویو، تفخيذ الفضل و حكم در حقیقت ہیں زبان قادیاں تور و فاروق و اتالیق و رفیق یہ بھی ہیں سب مخبرانِ قادیاں قابل دید مقامات بورڈنگ اور ہال اور ہائی سکول خوب دکھلاتے ہیں شان قادیاں ارِ فضل و رحمت و دار العلوم کہہ رہے ہیں داستان قادیاں دار (بيت) نُور و شفاخانه جدید اور ضعیفوں کا مکان قادیاں ہیں ثمر یہ اُن کی کوشش کے جنہیں کہتے ہیں سب ”نانا جان‘ قادیاں مدرسہ احمدیہ زیر تنظیم فاضلان قادیاں احمدیہ مدرسہ جو ہے وہاں قوم کے لڑکے ہیں اس میں سیکھتے علم و خُلق عارفان قادیاں ایک دن دنیا یہ زیر و زیر کر کے چھوڑیں گے یلان قادیاں (1) حضرت میر ناصر نواب سے مراد ہے۔