بُخارِ دل

by Other Authors

Page 269 of 305

بُخارِ دل — Page 269

269 (158) نافع چیز ہی دُنیا میں دیر تک رہتی ہے مفید اشیاء ہی رہتی ہیں جہاں میں باقی اور مُمَند وَ اَمَامَا، فَيَمْكُتُ سے سمجھ لو فائدہ کی حد مگر جو شے ہے لا حاصل ، وہ ہے مہمان گھنٹوں کی اگر مائذ شبے مائذ ، شبے دیگر نمی مائذ (159) ریڈیو اور رمضان میں کئی سال سے بیماری کے باعث رمضان کے روزوں سے معذور ہوں اس لئے بعض احباب نے یہ وطیرہ اختیار کیا کہ چونکہ وہ خود روزے رکھتے تھے اس لئے اپنا ریڈیو رمضان کی حرمت کی وجہ سے میرے ہاں رکھ دیتے تھے۔ایک سال اتفاقاً کوئی ریڈیو میرے ہاں نہ پہنچا۔اس پر میں نے یہ اشعار کہے۔ماہ رمضاں میں مرا گھر مجلس شیطان ہے لوگ رکھ جاتے ہیں اپنے ریڈیو میرے یہاں تنگ گر کرتا ہوروزوں میں تمہیں بھی یہ شریر ہے مناسب پھر کہ اس کو بھیج دو میرے یہاں (160) قادیان کی محبت قبر کی وحشت ، فراق دوستاں، سکرات موت آگئے یہ سب مصائب سر پہ اپنے ایک دم وقت رخلت رُوح میری جسم سے کہنے لگی تیرے چھٹنے سے سوا ہے قادیاں چھٹنے کا غم (161) دُنیا میں پیسے کی عزت ہے جب آیا فقر میرے ہاں اُولُوا لأزحام تک کھسکے نہ میں اُن کا گفؤاب ہوں نہ وہ اب ہیں گفو میرے ہماری جیب تھی وزنی تو ہم بھی تھے ”بنو ہاشم" اور اب الْفَقْر و فَخْرِی ہے تو رشتے تک نہیں ملتے