بُخارِ دل

by Other Authors

Page 264 of 305

بُخارِ دل — Page 264

264 (131) ربَّ وَحْدَتُ الوجود تا ابد زندہ رہیں گے تب بھی اے میرے عزیز ہم تو بندے ہی رہیں گے اور رہے گا وہ خدا ناقص و محدود و عاجز اُس کی جو مخلوق ہو غور کر کے دیکھ لے کیونکر بنے گا وہ خدا (132) راز و نیاز میں تم کو رکھتا دوست ہوں یتیم کو بھی معلوم ہے اور تُم ہو میرے مہرباں یہ مجھ کو بھی معلوم ہے پھر اس قدر بیگانگت اور اس قدر اخفا ہے کیوں؟ اوروں سے پردہ کس لئے جب اُن کو بھی معلوم ہے (133) قناعت شکر کر حالت پہ اپنی اے حریص ! کیوں تیری آنکھوں سے بہتے اشک ہیں تو بھلا کیوں رشک غیروں پر کرے جبکہ لاکھوں تجھ پہ کرتے رشک ہیں (134) قبولیت دعا چاہتا ہو گر دُعاؤں کی قبولیت کوئی اُس کو یوں کہہ دو کہ پہلے تو بنے وہ احمدی بعد اس کے دو شرائط میں سے اک پوری کرے یا ہو پورا مضطرب اور یا ہو کامل متقی (135) عالم آخرت کی ضرورت سو خون کر کے پیر پگاڑی گزر گیا پھانسی ملی تب ایک کا بدلہ اتر گیا لیکن گر آخرت نہ ہو اور واں جزا نہ ہو ننانوے کا بولو، عوض پھر کدھر گیا؟ 1 افمن يجيب المضطر اذا دعاه 2 انما يتقبل الله من المتقين پیر پگاڑ وسندھ میں حروں کا پیر تھا۔جسے گزشتہ دنوں بہت سے خونوں کے عوض پھانسی ملی۔