بُخارِ دل

by Other Authors

Page 12 of 305

بُخارِ دل — Page 12

12 خدمت میں ان کے نہایت ہی محترم باپ کی یادگار کے طور پر پیش کر رہا ہوں۔اللہ پاک میری اس حقیر خدمت کو قبول فرمائے۔میں نے ان نظموں کی ترتیب اوقات تصنیف کے لحاظ سے رکھی ہے مگر کہیں کہیں تقدیم و تاخیر بھی ہوگئی ہے اگر میری زندگی میں اس کی نوبت آئی تو کتاب کی دوسری اشاعت کے وقت انشاء اللہ نسبتاً بہتر ترتیب کے ساتھ یہ مجموعہ مرتب ہو سکے گا۔میں نے کتاب کے آخر میں حضرت میر صاحب کے وہ غیر مطبوعہ اشعار بھی شامل کر دیے ہیں جو بخار دل حصہ دوم کی اشاعت کے بعد آپ نے وقتا فوقتا کہے۔اب یہ حضرت میر صاحب کے کلام کا ایک مکمل مجموعہ بن گیا ہے۔اللہ تعالیٰ ناظرین کرام کو ان دلاویز نظموں سے پورے طور پر استفادہ کی تو فیق عطا فرمائے۔آمین 18 اپریل 1970ء خاکسار محمد اسماعیل پانی پتی 18 - رام گلی نمبر 3 - لاہور