حضرت بُو زینب صاحبہؓ — Page 1
حضرت یو زینب صاحبہ پیارے بچو! حضرت بو زینب صاحبہ بیگم حضرت مرزا شریف احمد صاحب آپ جانتے ہیں کہ حضرت بو زینب صاحبہ کون ہیں؟ ( بُو کا لفظ مالیر کوٹلہ میں بی بی کی جگہ معزز خاتون کے احترام کے لئے بولا جاتا تھا) آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سب سے چھوٹی بہو تھیں۔یعنی آپ کے بیٹوں میں سب سے چھوٹے بیٹے حضرت مرزا شریف احمد صاحب کی بیوی تھیں۔آپ کا شمار خواتین مبارکہ میں ہوتا ہے۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک بے حد پیارے صحابی حضرت نواب محمد علی خان صاحب کی صاحبزادی تھیں جن کا شمار حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے 313 صحابہ میں ہوتا ہے۔شاید آپ جانتے ہوں کہ حضرت نواب صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے داماد بھی تھے یعنی آپ علیہ السلام کی صاحبزادی حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کے شوہر۔آپ کی والدہ کا نام بو مہر النساء تھا۔جو نواب صاحب کی پہلی بیوی اور خالہ زاد بہن بھی تھیں۔مالیر کوٹلہ میں اُس وقت بے حد پیری فقیری اور تعویز گنڈوں کا