حضرت بُو زینب صاحبہؓ

by Other Authors

Page 19 of 35

حضرت بُو زینب صاحبہؓ — Page 19

حضرت بو زینب صاحبہ 19 سادہ حلیے میں آگئیں۔) انہیں سفید شلوار دوپٹہ پسند نہ تھا اور بیاہی ہوئی لڑکیوں پر خوبصورت رنگدار لباس پسند کرتی تھیں۔" وہ مزید بیان کرتی ہیں ، میں اکثر ان سے سوال کرتی رہتی تھی ، پرانی باتیں پوچھتی رہتی ، بزرگوں کے بارہ میں، ان کو حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ سے بہت عقیدت اور محبت تھی ، ان کی بہت تعریف کرتیں ، انہیں بیگم صاحبہ کہتی تھیں۔اکثر اس بات کا ذکر کرتیں :۔بیگم صاحبہ بہت محبت کرنے والی اور بہت اچھی ہیں، میں بیمار ہوئی تو میاں ( ان کے والد نواب محمد علی خان صاحب) نے مجھے علاج معالجے کیلئے اپنے پاس بلا لیا۔اس سارے عرصہ میں مجھے بیگم صاحبہ کی کبھی کوئی ایک بات بھی یاد نہیں جس سے مجھے تکلیف پہنچی ہو، جب بیا و کر ہمارے گھر آئیں ، تو بہت چھوٹی عمر تھی لیکن کبھی کوئی ایسی بات نہ کی جو بچوں کے لئے تکلیف دہ ہو، بلکہ بہت خیال رکھتی تھیں۔“ انہیں صرف غریب لوگوں کا ہی خیال نہیں ہوتا تھا، بلکہ اللہ تعالیٰ کی بے زبان مخلوق کا بھی اتنا ہی خیال رکھتیں ، بلا ناغہ کوؤں اور چڑیوں کیلئے دانا اور روٹی کے ٹکڑے ڈالتیں ، ساتھ ساتھ فکر کئے جائیں کہ کوے معصوم چڑیوں کو کھانے نہیں دیتے۔