حضرت بُو زینب صاحبہؓ

by Other Authors

Page 12 of 35

حضرت بُو زینب صاحبہؓ — Page 12

حضرت کو زینب صاحبہ 12 کے متعلق کیا بتاؤں۔وہ فرشتہ تھیں، بس اتنا ہی کہوں گی۔آپ ایک انتہائی ملنسار ، محبت کرنے والی ، گہرا خیال رکھنے والی خاتون تھیں۔غریبوں کا عام طور پر اور اپنے ملازمین کا خاص طور پر بے حد خیال رکھتیں۔گو خاموش طبع تھیں۔لیکن چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ کھیلتی رہتی قادیان میں اکثر خواتین آپ سے ملنے آتی رہتیں۔آپ ہر ایک کی آؤ بھگت کرتیں۔ان کے دکھ سکھ سنتیں اور کسی ضرورت مند کو خالی ہاتھ نہ لوٹا تیں۔ایک عورت کسی گاؤں سے کبھی کبھی آپ کیلئے انڈے لے کر آئی ولاتی تو وہ چھند تھی لیکن آپ اپنی بیٹی سے کہتیں باری ! اس کو کچھ پیسے 66 دے دو، بے چاری اتنی دور سے آتی ہے ، غریب ہے۔“ ربوہ آکر بھی یہی حال رہا، آپ سے ملنے ڈھیروں خواتین روزانہ آتی تھیں۔لیکن پیشانی پر کبھی کوئی بل نہ آیا، بلکہ ہر ایک سے ، خواہ غریب ہو یا امیر بڑی خندہ پیشانی سے مائیں۔مائی غوتاں جو اُن کی کھلائی تھی اور شادی کے وقت ساتھ ہی آئی تھی ، اس کا بے حد خیال رکھتیں اور وہ ان کا۔جب وہ بیمار ہوئی تو اس کا بہت خیال رکھا، دوسروں کی تکلیف کا انہیں بہت احساس ہوتا تھا، استانی میمونہ صاحبہ جب بیوہ ہو گئیں ان کے پاس غالباً کوئی مکان نہیں تھا، تو آپ نے گھر کا ایک حصہ انہیں رہنے کیلئے دے دیا ، اور ان کے