حضرت بُو زینب صاحبہؓ

by Other Authors

Page 11 of 35

حضرت بُو زینب صاحبہؓ — Page 11

حضرت کو زینب صاحبہ 11 -5- صاحبزادی امتہ الباری بیگم صاحبہ، ان کی شادی نوابزادہ عباس احمد خان ابن نواب عبد اللہ خان صاحب سے ہوئی ، چار بیٹے اور ایک بیٹی ) 6- صاحبزادی امتہ الوحید بیگم صاحبہ ( یہ صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ابنِ حضرت مرزا عزیز احمد صاحب جو اب ناظر اعلیٰ اور امیر مقامی ہیں کی بیگم ہیں، ان کے چھ بیٹے ہیں) اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے فضل سے تیسری چوتھی نسل بھی دیکھنے کی توفیق عطا فرمائی ، حضرت کو زینب صاحبہ نے بہت لمبی عمر پائی آپ کی وفات سے پہلے آپ کے قریب رہنے والی خواتین وفات پا چکی تھیں اس لئے ان کے بارے میں مزید معلومات نہیں لی جاسکیں۔اکثر عزیز رشتہ داروں سے بات چیت کی۔ان کا ذکر چھیڑ کر ان کی یادوں کو تازہ کیا سب کی یہی رائے تھی۔آپ بہت ملنسار اور خوش خلق تھیں ، بہت مہمان نواز تھیں، ایک پیاری سی مسکراہٹ کے ساتھ سب کو خوش آمدید کہتیں ، خاطر تواضع کرتیں ، اگر کوئی اپنے ہاتھ سے کچھ پکا کر ان کیلئے لے جاتا تو بہت خوش ہوتیں، تعریف کرتیں اور دوسروں کو تعریف کر کے کھلواتیں۔”دیکھو اس نے کیسا مزے کا بنایا ہے۔“ ہر ایک کا دکھ سکھ منتیں کبھی کسی کا شکوہ نہ کرتیں۔کبھی کوئی بات کہہ بھی دیتا تو خاموش رہتیں۔ان کی چھوٹی بہن آصفہ بیگم کہتی ہیں۔میں ان