بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب

by Other Authors

Page 12 of 24

بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب — Page 12

بیگم سید محمد سرور شاہ صاحب 12 تو گھر جنت بن جاتے ہیں۔مکرم مولوی محمد احمد صاحب ثاقب فاضل ربوہ بتاتے ہیں :۔ہمارے حضرت مولوی صاحب کے ساتھ تعلقات کچھ اس قسم کے تھے کہ آپ کے سُسر حضرت بابا جیون بٹ صاحب امرتسر کے رہنے والے تھے۔میری والدہ صاحبہ بھی وہاں ان کے گھر کے قریب ہی رہتی تھیں۔حضرت بابا جی ان کو اپنی بیٹی خیال کرنے لگے۔اس طرح میری والد و اور اہلیہ حضرت مولوی صاحب گویا بہنیں بن گئیں۔اور میں ان کو اہلیہ گویا۔اور خالہ کہتا تھا اور اکثر و بیشتر اُن کے گھر آنا جانا رہتا تھا۔آپ حضرت سید سرور شاہ صاحب کے آرام کا بہت خیال رکھتی تھیں۔آپ جب گھر میں ہوتے تو کبھی ادھر ادھر نہ جاتی تھیں۔نہ اُن کے مطالعہ میں بچوں کو جانے دیتیں۔آپ چونکہ علمی مطالعہ بہت کرتے اور بوڑھے بھی ہو گئے تھے۔بادام کا حریرہ استعمال کرتے یعنی بادام ، الا بچی ہیں کر اور گرم تھی میں دودھ ملا کر عصر کے بعد پابندی سے پیتے اور خالہ جان اس کو باقاعدگی سے بنا کر دیتیں۔آپ جب بازارسودا سلف خرید نے جاتے تو آپ کی طبیعت سے واقف ہونے کی وجہ سے خالہ جان اپنے نواسے کمال یوسف کو یا بڑے بیٹے سید ناصر احمد کے لڑکے کو پیچھے بھیج دیتی تھیں کہ جب سودا خرید لیں تو دھیان رکھنا کہیں آپ ہوا جیب