برطانوی پلان اور ایک فرضی کہانی

by Other Authors

Page 5 of 29

برطانوی پلان اور ایک فرضی کہانی — Page 5

برطانوی پلان اور ایک فرضی کہانی کیونکہ ہر موقع پر اس نے انگریزی اقتدار کو متحکم کرنے کے لئے پوری تو نہیں صرف کر دیں اس بناء پر اس کے حکمران فرزند برطانیہ کے قابل فخر خطاب سے یاد کئے جاتے رہے۔جناب سید لطیف نے یہ بھی لکھا ہے: افغان مہم ۸۰-۱۸۷۸ کے دوران نواب نے اپنی ریاست کے تمام رسائل برطانیہ کی مرضی پر چھوڑ دئے اور سپاہیوں کا ایک دستہ فراہم کیا جس نے رسل در سائل کو کھلا رکھنے کے لئے ڈیرہ غازی خان کی سرحد پر گراں قدر خدمات سرانجام دیں پنجاب برطانوی عملداری میں ( ترجمه صفحه ۱۱۷۲) ان چار سالہ زبردست معرکوں میں کامیابی کے بعد عزت مآب گورنر جنرل ہند کی طرف سے ۲۹ / مارچ ۱۸۴۹ء کو لاہور میں دربار عام منعقد کیا گیا جس میں انہوں نے اعلان فرمایا کہ ۲۱ بر مارچ ۱۸۴۹ سے پنجاب بھی انگریزی حکومت کی عملداری میں وي شامل ہو چکا ہے۔" جناب سید لطیف تحریر فرماتے ہیں: پنجاب کی فتح انگریزوں کے لئے بہت بڑی عسکری کا میابی تھی۔انگریز قوم کی طرف سے اس وسیع و عریض صوبہ کے حصول کے باعث ہندوستان کی۔the فتح مکمل ہو گئی اور ہندوستان کی سلطنت کو اس کی قدرتی سرحدوں کے اندر یعنی ہندوستان کی تاریخی سرحد ممنوعہ دریا سندھ بلند و بالا ہمالیہ پہاڑوں اور عظیم بحیرہ ہند کے اندر لایا گیا" مزید تفصیل کے لئے ہر محقق کو ” پنجاب چیفس (سرلیپل گریفن و جنرل گریسی ) ضرور پڑھ لینی چاہیئے۔( ترجمه صفحه ۱۰۳۷) علي الد حکومت برطانیہ سے والٹی افغانستان کا معاہدہ € برطانوی پلان اور ایک فرنسی کہانی الحاق پنجاب کے چند سال بعد جنوری ۱۸۵۷ء کے اوائل میں والٹی افغانستان دوست محمد خاں نے بھی انگریزی سلطنت سے معاہدہ کر کے ایشیا میں امن کی وسیع بنیاد قائم کر دی۔مؤلف " تاریخ پنجاب نے اس تاریخی واقعہ کا تذکرہ درج ذیل الفاظ میں کیا ہے: " جنوری ۱۸۵۷ء کے اوائل میں سر جان لارنس نے پشاور کے قریب جمرود کے مقام پر کابل کے امیر دوست محمد خاں کے ساتھ مذاکرات کئے۔دوست محمد خاں اپنی سفید براق متبرک داڑھی کے ساتھ اونٹ کے موٹے بالوں سے تیار کردہ لباس میں ملبوس اپنے دو بیٹوں اور انتہائی قابل اعتماد سرداروں کے ہمراہ درباری خیمہ میں داخل ہوا۔اس اجلاس میں امیر کو ضمانت مہیا کی گئی کہ جب تک ایران کے ساتھ جنگ جاری رہے گی ، اسے بارہ لاکھ روپے سالانہ کی امدادی رقم مہیا کی جائے گی۔چاہے یہ ملتوی ہو یا قائم رہے۔حکومت برطانیہ کو اس امداد کو جاری رکھنے کی خوشی ہوگی۔اس وعدے کے ساتھ چار ہزار بندوقوں کا تحفہ بھی دیا گیا۔جب امیر کے خیمہ میں معاہدے کے کاغذات پر دستخط کر کے مہر لگا دی گئی تو امیر دوست محمد خاں پکارا اللہ اور اس کا رسول گواہ رہیں کہ میں نے حکومت برطانیہ کے ساتھ اتحاد قائم کر لیا ہے۔آگے جو بھی ہو، میں اب اسے اپنی موت تک تھامے رکھوں گا لہذاوہ اپنے الفاظ پر قائم رہا۔کیونکہ اس کے انتقال کے دن بھی حکومت برطانیہ کے ساتھ اس کا عہد و پیمان قائم تھا۔شاہ ایران ، افغانستان کے حکمران کے رویہ کو اور انگریزوں کے ساتھ اس کے از سر نو اتحاد کو دیکھتے ہوئے ہرات کے لیے اپنے دعوئی سے دستبردار ہو گیا اور افغانستان سے اپنی فوج کو واپس بلالی۔لہذا اس کے بعد جنگ تیزی سے ختم ہوتی چلی گئی۔میدان 1 جنگ میں ایرانیوں کے ساتھ افغان فوج کے تصادم سے احتراز برتا گیا۔دریں اثناء $