برگِ سبز

by Other Authors

Page 52 of 303

برگِ سبز — Page 52

برگ سبز دو بزرگ دو کتابیں 1960ء کی دہائی کے ابتدائی سالوں کی بات ہے۔استاد محترم حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کراچی تشریف لائے۔حضرت مولوی صاحب کی آمد سے ساری جماعت خوش ہوتی تھی۔کئی جلسوں اور ملاقاتوں کا اہتمام ہوتا تھا اور خوب چہل پہل اور رونق رہتی تھی۔حضرت مولوی صاحب سے ان کے ایک پرانے ملنے والے نے پرانی باتوں کی یاد دلاتے ہوئے با اصرار درخواست کی کہ وہ ان کے ہاں تشریف لا ئیں۔حضرت مولوی صاحب اپنے اس پرانے جاننے والے کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے ان کے ہاں جانے کو تیار ہو گئے۔جیسا کہ احباب جانتے ہیں کراچی میں تانگے بہت کم چلتے تھے، تاہم اس محلے میں جہاں وہ صاحب رہتے تھے وہاں تانگوں کا رواج تھا۔حضرت مولوی صاحب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تانگے پر سوار جارہے تھے کہ اتفاق سے وہ تانگہ راستہ میں الٹ گیا۔حضرت مولوی صاحب کو چوٹیں آئیں۔ڈاکٹری معائنے اور ایکسرے وغیرہ سے پتہ چلا کہ حضرت مولوی صاحب کی تین چار پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں اور ان کا علاج سیدھے لیٹے رہنا اور آرام کرنا ہے۔خاکساران دنوں کراچی میں مربی تھا۔حضرت مولوی صاحب سے ملنے گیا۔مولوی صاحب اپنے 52