برگِ سبز — Page 47
برگ سبز اس طرح بیان کئے جاتے ہیں جیسے کوئی آنکھوں دیکھا حال بیان کر رہا ہو، ان واقعات کو بیان کرنے والا پہلا راوی کون ہے۔مولوی صاحب نے فوراً حضرت زینب کا نام لیا، جس پر خاکسار نے عرض کیا کہ حضرت زینب ایک پردہ نشین خاتون تھیں اور وہ بہر حال اپنے خیمہ میں ہی موجود ہوں گی۔دوسرا ممکن راوی امام زین العابدین تھے جو اپنی شدید بیماری کی وجہ سے میدان میں نہیں جا سکے تھے۔ظاہر ہے کہ یہ دونوں ہی ان واقعات کی تفصیل بیان کرنے سے قاصر تھے اور ان حالات سے پتہ چلتا ہے کہ واقعات جو ہمارے سامنے بیان کئے جاتے ہیں وہ بعد میں بیان کئے گئے اور یقیناً مخالفین کے لشکر میں سے ہی کسی نے بیان کئے ہوں گے۔۔۔جیسا کہ خاکسار بیان کر چکا ہے وہاں ایک صاحب پہلے سے بیٹھے تھے انہوں نے طبیو را کے مذہبی حلقوں میں یہ بات خوب مشہور کی کہ مرزائی کی کسی بات کا مولوی صاحب جواب نہ دے سکے یہاں یہ بیان کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ جماعت احمدیہ حضرت امام حسین کو جنت کے نوجوانوں کا سردار سمجھتی ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشاد کے مطابق حضرت امام کے موقف کو ہی صحیح اور درست سمجھتی ہے اور یزید اور اس کے ساتھیوں کو ظالم اور فسادی مانتی ہے۔00 47