برگِ سبز

by Other Authors

Page 261 of 303

برگِ سبز — Page 261

برگ سبز ظاہر کرے اسے دشمنوں کے ہاتھوں سے نابود ہونے دے۔چنانچہ مومنین کی جماعت ہر قسم کی قربانیاں پیش کرتے ہوئے شاہراہ ترقی پر آگے ہی قدم بڑھاتی چلی جاتی ہے۔جماعت احمد یہ مسلمہ اس وقت خدا کے فضل کے ساتھ دین اسلام کی ترقی و استحکام کیلئے اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر اپنے مال و جان کی قربانیاں پیش کرتے ہوئے دعوت الی اللہ کے جس عالمی جہاد میں مصروف ہے اس میں اسے عظیم الشان کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں جنہیں دیکھ کر دشمن حسد سے جل رہا ہے اور چونکہ وہ دلیل سے عاری ہے اس لئے وہ ہر قسم کے اوچھے ہتھکنڈے احمدیت کی مخالفت میں اختیار کر رہا ہے اور مختلف ممالک سے یہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ احمدیت کی ترقی اور اس کے نفوذ کو دیکھ کر شر پسند ملاں جگہ جگہ فتنے اور دشمنی اور عداوت کی آگ بھڑکا رہے ہیں۔احمدیوں پر حملے کئے جارہے ہیں اور انہیں مارا جاتا ہے۔چنانچہ پاکستان سے یہ نہایت ہی دلدوز خبر ملی ہے کہ پشاور کے قریب شب قدر کے مقام پر شَر منْ تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ کے مصداق فتنہ پرور ملاؤں اور ان کے چیلے چانٹوں نے پتھروں سے حملہ کر کے جماعت احمد یہ پشاور کے ایک مخلص احمدی مکرم ڈاکٹر رشید احمد صاحب کو شدید زخمی کر دیا۔ان کا ایک باز و فریکچر ہے اور سینے اور چہرے پر شدید ضر میں آئی ہیں۔جب کہ ان کے داماد مکرم ریاض خان صاحب موقع پر ہی شہید ہو گئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اس واقعہ کی تفصیلات جواب تک موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق کچھ عرصہ قبل شب قدر کے مقام پر ایک نو مبائع احمدی کی مخالفت شروع ہوئی اور پولیس نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔جب جماعت نے رابطہ کیا تو انتظامیہ نے بتایا کہ ان کی حفاظت کی خاطر انہیں سرکاری تحویل میں رکھا گیا ہے۔مگر بعد میں نقص امن کی دفعہ 151/107 کے تحت ان کا چالان کر دیا گیا۔ان کی ضمانت کے سلسلہ میں ضلع پشاور سے مکرم ڈاکٹر رشید احمد صاحب، ان 261