برگِ سبز — Page 222
برگ سبز دم السلام علیکم۔راضی خوشی آئے۔خیر و عافیت سے آئے“ ( قادیان واپسی سے متعلق حضرت مسیح موعود کے بعض الہامات کا تذکرہ ) حضرت خلیفہ المسح الرابع رحمہ اللہ نے 1991ء کے جلسہ سالانہ قادیان کے موقعہ پر افتتاحی خطاب میں فرمایا: قادیان آنے سے متعلق یہ پہلا سفر ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ جب دوبارہ خدا مجھے یہاں لے کے آئے گا اور آئندہ خلفاء کو بھی لے کے آئے گا اللہ بہتر جانتا ہے ان آئندہ خلفاء کی راہ میری ہمیشہ کی آمد سے ہموار کر دی جائے گی یا یہ تو فیق کسی اور خلیفہ کو ملے گی لیکن یہ تو مجھے کامل یقین ہے کہ جس خدا نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو قادیان آخرین کا امام بنا کر بھیجا تھا وہ ضرور اپنے وعدے سچے کر دکھائے گا اور ضرور بالآخر خلافت احمد یہ اپنے اس دائمی مقام کو واپس لوٹے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کو قادیان واپسی کے متعلق کثرت سے الہام بھی ہوئے اور رویا اور کشوف بھی دکھائے گئے۔ایک دفعہ ایک غیر احمدی دوست میرے پاس تشریف لائے اور انہوں نے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت تک میں احمدیت کی طرف بہت ہی مائل تھا بلکہ میں شوقیہ قادیان ان لوگوں میں بھی 222