برگِ سبز — Page 218
برگ سبز سے میں نے اسے ادا کر لیا۔پھر میں دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا فضل نازل کرے اور نیک اعمال کی توفیق عطا فرمائے اور ہم میں سے جس کے دل میں بھی کوئی کمزوری ہوا سے دور کرے۔اخلاص میں مضبوط کرے اور ہماری زندگیوں کو اپنے لئے وقف کر دے۔ہماری زندگیوں کو بھی خوشگوار بنائے اور ہماری موتوں کو بھی۔تا جب جنتی سنیں تو خوش ہوں کہ اور پاکیزہ روحیں ہمارے ساتھ شامل ہونے کیلئے آ رہی ہیں۔“ ( تاریخ احمدیت جلد ۷ صفحہ ۵۹۹) اس جگہ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ قریباً تین لاکھ روپے کی رقم جو حضرت صاحب کی خدمت میں پیش کی گئی اور جو اس زمانہ کے لحاظ سے ایک بہت بڑی رقم تھی آپ اسے ذاتی استعمال میں نہ لائے بلکہ جماعت کے مختلف رفاہی کاموں میں خرچ فرمائی۔اس سرمایہ سے چلنے والے افادہ عام کے کام آج بھی برابر جاری ہیں۔218 الفضل ربوہ 15 جولائی 1996ء)